ابنا: موصولہ رپورٹ کے مطابق امریکی پولیس نے آج بوسٹن شہر کے ایک اسکوائر میں وال اسٹریٹ احتجاج کے حامی ایک سو سے زیادہ مظاہرین کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق امریکی پولیس کے دو سو اہلکاروں نے اس اسکوائر کا محاصرہ کرلیا اور مظاہرین کو منتشر ہونے کو کہا لیکن جب مظاہرین نے پولیس کی بات ماننے سے انکار کردیا تو پولیس نے ان کو گرفتار کر لیا۔ مظاہرین اس جلوس میں نعرہ لگا رہے تھے کہ متحد لوگ ہر گز شکست نہیں کھاتے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکہ میں سرمایہ دارانہ نظام اور وائٹ ہاؤس کی پالیسیوں کے خلاف عوامی احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور امریکی عوام اب تک ایک ہزار سے زیادہ شہروں میں مظاہرے کر چکے ہیں۔........../169
10 اکتوبر 2011 - 20:30
News ID: 271228
امریکی پولیس نے بوسٹن شہر میں دسیوں مظاہرین کو گرفتار کرلیا ہے۔